اورکزئی ایجنسی کوئلے کی کان بیٹھنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی 27افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

جب کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آیا اس وقت 40 کے قریب مزدور وہاں کام کر رہے تھے عابد وحید شیخ کا حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کیلئے 50 50 ہزار روپے امداد کا اعلان وزیر اعظم میاں نواز شریف کا حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اتوار 13 مارچ 2016 14:34

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 7 ہوگئی 27 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا کوئلے کی کان سے مزید 3 سے 4 افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری رہیں ۔مقامی افراد کے مطابق جب کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آیا اس وقت 40 کے قریب مزدور وہاں کام کر رہے تھے۔

اورکزئی ایجنسی کے علاقے کوریز میں کوئلے کی منہدم ہونے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

(جاری ہے)

فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاع ملنے پر آرمی اور فرنٹئیر کور (ایف سی) کے 100 اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیاآپریشن کے دوران 27 مزدوروں کو ملبے کے نیچے سے بحفاظت نکالا لیا گیا۔ملبے کے نیچے دبے مزید مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ نے حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے لیے 50 ، 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔ادھر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔