چین،تازہ ہوالینے کے لیے مسافرنے جہازکا ہنگامی دروازہ کھول دیا

مسافرنے آسانی سے ہنگامی دروازہ کھول لیا،پرواز40منٹ تاخیر کا شکارہوگئی،جہازانتظامیہ

اتوار 13 مارچ 2016 14:44

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) چین کے درالحکومت بیجنگ میں طیارے میں سوار ایک مسافر نے تازہ ہوا میں سانس لینے کے لیے اڑان سے قبل ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا،چینی خبررساں ادارے کے مطابق جہاز کے عملے نے جو اس غیر متوقع اور ممنوع حرکت سے ہل کر رہ گیابتایا کہ یہ مسافر جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کو تازہ ہوا کی ضرورت محسوس ہوئی بالخصوص جب کہ طیارے میں درجہ حرارت بلند تھاایسے میں مسافر نے اٹھ کر بہت آسانی سے ہنگامی دروازہ کھول ڈالا جس کے نتیجے میں جہاز کے اڑنے میں 40 منٹ کی تاخیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چینی ہوابازی کے قوانین میں طیاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے ہر شخص کو مجرمانہ طور پر حادثے کا ذمہ دار شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :