صوبے میں ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زمین کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائینگی جس سے صوبہ کی صنعتی ترقی میں مدد ملے گی بیان

اتوار 13 مارچ 2016 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹیکس فری انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ رقبہ کے لحاظ سے بلوچستان ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت صوبائی حکومت بلوچستان کے مختلف مقامات پر ٹیکس فری صنعتی زونز کے قیام پر غور کر رہی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زمین کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائینگی جس سے صوبہ کی صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :