اوباما کی عبداللہ عبداللہ کو اپنی حدود میں رہنے اور صدر اشرف غنی کے کاموں میں مداخلت نہ کرنے کی تلقین

ہم اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان قومی اتحادی حکومت کے استحکام کیلئے تعاون کی حمایت کرتے رہیں گے، صدر اوباما دونوں افغان رہنماؤں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکیورٹی، گورننس اور دیگر معاملات پر گفتگو کرتے ہیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی پریس بریفنگ

اتوار 13 مارچ 2016 15:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ عبداللہ کو اپنی حدود میں رہنے اور صدر اشرف غنی کے کاموں میں مداخلت نہ کرنے کی تلقین کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ عبداللہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے صدر اشرف غنی کے کاموں میں مداخلت نہ کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی روزانہ کی بریفنگ میں اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہم اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان قومی اتحادی حکومت کے استحکام کیلئے تعاون کی حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صدر اوباما ما دونوں افغان رہنماں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکیورٹی، گورننس اور دیگر معاملات پر گفتگو کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :