یمن میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، القاعدہ کے 17 شدت پسند ہلاک،20 زخمی

اتحادی طیاروں نے عدن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،سیکورٹی حکام

اتوار 13 مارچ 2016 15:09

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) یمن کے ساحلی شہر میں سعودی اتحاد کے طیاروں کی بمباری میں القاعدہ کے 17 عسکریت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی زیرقیادت اتحادی افواج کے طیاروں نے جنوبی یمن کے ساحلی شہر عدن میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے 17 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ فضائی کارروائی میں شہریوں سمیت 20 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔

سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ برس جولائی میں عدن حوثی باغیوں سے واپس لے لیا تھا جس کے بعد سے وہاں پر سرکاری فوج اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔دوسری جانب یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر قبضے کے لئے باغیوں اور مقامی مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے، حوثی باغیوں اور مقامی جنگجوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں 45افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :