وفاق چاروں صوبے ، کشمیر وفاٹا، کے الیکٹرک اور نجی شعبہ 6کھرب 57ارب سے زائدکے مقروض نکلا
نجی شعبے کے ذمے 263 ارب ،سندھ حکومت 74 ارب ،آزاد کشمیر 60 ارب ،فاٹا 39 ارب اور کے الیکٹرک 32 ارب روپے کی نادہند ہیں ،وزارت پانی و بجلی کا انکشاف 5.5کھرب کی ریکوری کیلئے لائحہ عمل طے نہ ہوسکا، 1کھرب69کروڑ کے نادہندہ گان کے کیسز نیب کو بھیجے جاسکے
اتوار 13 مارچ 2016 15:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت ،چاروں صوبائی حکومتوں،آزاد جموں و کشمیر ،فاٹا ، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت پرائیوٹ سیکٹر سے 6کھرب ،57ارب ،30کروڑ واجبات باقی ہیں،سب سے زیادہ نجی شعبے کے ذمے 263 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، جبکہ سندھ حکومت 74.11ارب ،آزاد جموں و کشمیر حکومت 60.2ارب ،فاٹا 39.5ارب اور کے الیکٹرک بھی 32.59ارب کی مقروض نکلی۔
حیران کن طور پر وزارت پانی وبجلی نے صرف 1کھرب69کروڑ کے نادہندہ گان کے کیسز نیب کو بھیجے،جبکہ 5.5کھرب روپے سے زائد واجبات کی ریکوری کیلئے کیسزنیب کو نہیں بھیجے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمے 21.91ارب روپے وزارت پانی و بجلی کے واجبات باقی ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے ماتحت ادارو ں کے ذمے 4.9ارب ،خیبر پختونخوا حکومت کے 1.87ارب،سندھ حکومت کے 74.11 اور بلوچستان حکومت کے ماتحت ادارو ں کے ذمے 4.52ارب رو پے کے واجبات اوجب الادا ہیں، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کے ذمے ٹیو ویل سبسڈی کے تحت پنجاب کے ذمے 3.84ارب ،خیبر پختونخوا کے ذمے 7کروڑ،سندھ کے ذمے 8کروڑ اور بلوچستان حکومت کے ذمے 15.48ارب روپے کے واجبات باقی ہیں،ذرائع کے مطابق ایگری کلچر بلوچستان صارفین شےئر ز کی مد میں بھی115.92ارب روپے کے واجبات باقی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.