شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال سے تعاون مانگ لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 مارچ 2016 15:13

شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال سے تعاون مانگ لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء)ایم کیو ایم کے ’را‘سے مبینہ تعلقات پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے ،ڈائریکٹر ایف آئی سندھ شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیابان سحر میں مصطفیٰ کمال کی رہائش پر نصف گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں شاہد حیات نے منی لانڈرنگ اور ایم کیو ایم کے ’را‘سے تعلق کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر صغیر احمد اور انیس قائمخانی نے شاہد حیات کی گفتگو کو سنا،تاہم فوری طور پر کسی بھی قسم کے تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ ذارئع کے مطابق ایف آئی اے کے اعلیٰ افسروں کی ٹیم بھی 2 روزمیں مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرے گی۔