حقوق نسواں قانون پر مذاکرات نہیں ہوں گے ‘حکومت قانون واپس لے‘مولانا سمیع الحق
نوازشر یف وعدوں سے مکر جاتے ہیں ان پر اعتبار نہیں ‘نواز شریف نے دینی طبقات سمیت پوری قوم کی امیدوں کو مجروح کر دیا ‘ (ن) لیگ حکومت ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف کام کر رہی ہے ‘پاکستان اسلام کے لیے بنا تھا لبرل اور سیکولر بننے کے لیے نہیں‘تحفظ خواتین بل سے خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا جے یوآئی (س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق کی عاصم مخدوم کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو
اتوار 13 مارچ 2016 15:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) جے یوآئی (س) کے سر براہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نوازشر یف وعدوں سے مکر جاتے ہیں ان پر کوئی اعتبار نہیں ‘حقوق نسواں قانون پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے حکومت اسکو فوری واپس لے‘نواز شریف نے دینی طبقات سمیت پوری قوم کی امیدوں کو مجروح کر دیا ہے اور (ن) لیگ حکومت ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف کام کر رہی ہے ‘پاکستان اسلام کے لیے بنا تھا لبرل اور سیکولر بننے کے لیے نہیں‘تحفظ خواتین بل سے خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا‘مغرب کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کا اسلامی تشخص تباہ کیا جا رہا ہے۔
تمام دینی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا جس کے لیے کوشش کر رہے ہیں‘حکمرانوں نے کر پشن نہیں کی تو چیخ کیوں رہے ہیں ؟۔(جاری ہے)
جے یو آئی (س) کے مر کزی سیکرٹر ی اطلاعات مولانا عاصم مخدوم کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ شریف برادران سے یہ توقعہ نہیں تھی کہ وہ بھی مشرف کی طرح یو ٹرن لے کر لبرل بنیں گے‘ امید تھی کہ جب بھی پاکستان کے تشخص کو خطرہ ہوا تو نواز شریف دفاع کریں گے مگر بد قسمتی سے وہ یوٹرن لے چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے لیے بنا تھا لبرل اور سیکولر بننے کے لیے نہیں‘ تحفظ خواتین بل سے خاندانی نظام تباہ ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا مشرف نے حدود آرڈیننس میں ترمیم کر کے حقوق نسواں بل کے نام پر فحاشی اور عریانی پھیلائی۔ ہم نے بڑی مشکل سے ضیاالحق کے دور میں حدود آرڈیننس نافذ کروایا تھا۔انہوں نے کہا کہ مغرب کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کا اسلامی تشخص تباہ کیا جا رہا ہے۔ تمام دینی قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا جس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم اور اس طرح کی سیکولر قوتوں کا بکھرنا ہمارے لیے فائدے میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت اللہ بابر
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.