قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سپیکر کی زیر صدارت (کل) ہوگا
ایوان سے پی آئی اے سمیت 7 بلوں کی منظور ی کیلئے جوائنٹ سیشن بلانے کی منظوری لی جائے گی حکومت کے اتحادی جماعتوں سے رابطے ، بیرون ممالک موجود حکومتی اراکین اسمبلی اور سنیٹرز کو طلب کرلیا گیا
اتوار 13 مارچ 2016 15:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سپیکر آیاز صادق کی زیر صدارت (کل)پیر کوپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، قومی اسمبلی کا آج سے شروع ہونیوالا اجلاس 2ہفتے تک چلے گا جس میں پی آئی اے سمیت 7زیر التو اء بلوں کی منظور ی کیلئے جوائنٹ سیشن بلانے کی ایوان سے منظوری لی جائے گی، حکومت کی جانب سے پی آئی اے سمیت 7بل منظور کرانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے سمیت بیرون ممالک موجود حکومتی اراکین اسمبلی اور سنیٹرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کیلئے وزیراعظم نے 4وزراء پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کر دی ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج)پیر کو سپیکر آیاز صادق کی زیر صدارت سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی کا اجلاس تقریبا 2ہفتے تک چلے گا۔قومی اسمبلی کے آج سے شروع ہونیوالے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری بل سمیت حکومت کے 7 بل مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کیلئے دونوں ایوانوں ،ایوان بالا اور ایوان زیریں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری لی جائے گی۔
جوائنٹ سیشن سے پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل 2016 ،غیرت کے نام پر قتل کیخلاف ترمیمی بل 2016 ،اینٹی ریپ ترمیمی بل 2015 ، نجکاری کمیشن دوسرا ترمیمی بل 2015 ،گیس چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصول بل 2014 ، سول سرونٹس ترمیمی بل 2014 اور دی ایمیگریشن ترمیمی بل 2014 بل کی منظوری لی جائے گی، حکومت کی جانب سے پی آئی اے سمیت 7بل منظور کرانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے سمیت بیرون ممالک موجود حکومتی اراکین اسمبلی اور سنیٹرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ،اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے وزیراعظم نے 4وزراء پر مشتمل کمیٹی جس میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب ،وزیر موسمیاتی تغیرات زاہدحامد،وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ بنادی ہے ۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.