لاہورمیں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی کا خطرہ پھر منڈلانے لگا

اتوار 13 مارچ 2016 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی کا خطرہ پھر منڈلانے لگا‘ 135مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ‘ انسپکشن ٹیموں نے ڈی سی او کو رپورٹ فراہم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ سمیت دس ٹانز میں ایک ہی روز 135مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال ٹاؤن میں سات، عزیزبھٹی ٹان 19، کینٹ کے 7، داتا گنج بخش ٹان میں15، گلبرگ گیارہ، نشترٹان 14، راوی ٹان27، سمن آباد ٹان4، شالیمار ٹان 16 اور واہگہ ٹان کے9 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں ڈی سی او نے ہدایات دیں کہ انڈور سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے‘ تمام محکمے اپنی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں۔

متعلقہ عنوان :