فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے کیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا

پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے گا ۔ آئی ڈی پیز کی فوری واپسی اور بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اقبال ظفر جھگڑا

اتوار 13 مارچ 2016 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے نئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر سب کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آئی ڈی پیز کی فوری واپسی اور بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان کی عوام کی مرضی سے کیا جائے گا انہوں نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ فاٹا ریفارمز کے حوالے سے موجودہ حکومت نے بہت سے کام پہلے ہی کر لیا ہے اور اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے یا الگ صوبہ بنانے کے لئے ایک کمیٹی کام کر رہی ہے اس حوالے سے کمیٹی کے ارکان فاٹا کے مختلف علاقوں کے دورے کر کے وہاں کے عوام سیاسی رہنماؤں ، قبائلی مشیران سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کر کے ان کی رائے جاننے اور اس کے مطابق فیصلہ کرنے کے حوالے سے کافی پیشرفت کی ہے فاٹا کی غیور عوام نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کی بے پناہ خدمت کی ہے قبائلی عوام محب وطن اور امن پسند ہیں میں نے کافی عرصہ قبائلی علاقوں میں گزارا ۔

اس لئے مجھے ان کی تکالیف اور پریشانیوں کا بخوبی اندازہ ہے وہ وقت دور نہیں جب فاٹا میں حالات معمول پر آ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :