کشمیر ی عوام تقسیم کشمیر کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سردار عتیق

تمام جماعتوں سے اتحاد کا آپشن موجود ہے آزاد کشمیر میں بھی نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے ، انٹرویو

اتوار 13 مارچ 2016 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے اتحاد کا آپشن موجود ہے آزاد کشمیر میں بھی نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے ایک انٹرویو میں سردار عتیق احمد خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا انتہا پسندانہ رحجان خطے میں امن کے خواب کی راہ میں رکاوٹ ہے ریاست جموں و کشمیر کے عوام تقسیم کشمیر کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نکیال کے افسوس ناک واقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمیشنر اچھے انسان ہیں امید ہے کہ نئی ووٹر فہرستیں فوج سے بنوائی جائیں گی آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ بدانتظامی اور نااہلی کا نتیجہ ہے آزاد کشمیر میں 17 ہزر جبکہ گلگت بلتستان میں 23 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکی ہے جو آزاد کشمیر اور پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ سادہ کھانا کھاتے ہیں مٹن پسندیدہ غذا ہے تھوڑی بہت کوکنگ بھی کر لیتے ہیں چاول چپاتی اور سالن بنانا آتا ہے میوزک سننے کا بھی شوق ہے