اٹک، لیاری گینگ وار کے پانچ مطلوب ملزمان کو گرفتار

قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد

اتوار 13 مارچ 2016 15:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) اٹک کے علاقے ڈھوک کسان میں پولیس نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے پانچ مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اٹک کے علاقے ڈھوک کسان میں لیاری گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر اٹک پولیس نے آر پی او فخر سلطان کی سربراہی میں آپریشن کر کے لیاری گینگ وار کے پانچ مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا آر پی او فخر سلطان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نور زمان ، حمید خان ، صفدر حسین ، عنصر حسین اور غلام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے 22 مختلف اقسام کے ہتھیار سمیت ہزاروں گولیاں ، 4 تولے سونا ، تین کروڑ روپے کی نقدی اور پرائز بانڈز بھی برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

انتہائی مطلوب ملزم نور زمان کا بیٹا طارق عزیز کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارا جا چکا ہے جبکہ اس کے دو بیٹے مفرور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :