جرائم کی وارداتوں میں اضافہ،شہری غیرمحفوظ ،من پسند ایس ایچ اوز کو ہٹانے کا مطالبہ

اتوار 13 مارچ 2016 15:34

پنو عاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء)جرائم کی وارداتوں میں اضافہ،شہری غیرمحفوظ ،من پسند ایس ایچ اوز کو ہٹانے کا مطالبہ،پولیس کے اعلیٰ افسران نے فوری نوٹس نہ لیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔شہری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے تحصیل پنو عاقل کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم کی وارداتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے نے شہریوں کی زندگیوں کے سکون کو برباد کردیا پنو عاقل سٹی تھانہ کی حدود میں سے کئی موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں اور اس کے علاوہ کئی کرائم کی وارداتیں بھی ہورہی ہیں بائیجی شریف تھانہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے کینٹ تھانہ کی حدود میں بھی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات پییش آئی ہے جبکہ ایس ایس پیی سکھر تنویر احمد تینو نے تحصیل پنو عاقل کے مختلف تھانوں پر سفارشی نااہل ایس ایچ اوز کو مقرر کیا ہوا مقرر کردہ ایس ایچ اوز عوام کی خدمت کرنے کے بجائے سیاسی بااثر وڈیروں کی خدمت کررہے ہیں پنو عاقل کے باشعور عوام ن ے پولیس کے اعلیٰ افسران اور ڈی آئی جی سکھر سے اپیل کی ہے ککہ وہ سفارشی ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیں اور عوام کی جان و مال تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے شہریوں نے مزید کہا کہ اگر سفارشی ایس ایچ اوز کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو مجبوراً احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔