انسانی سمگلنگ عالمی مسئلہ ہے اس کے خاتمے کیلئے دنیاکی قوموں کو یکسوئی سے کام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

اتوار 13 مارچ 2016 15:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک بین القوامی مسئلہ ہے ، اور موجودہ صدی میں انسانی غلامی کے برابر ہے ، انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے دنیاکی قوموں کو یکسوئی سے کام کرنا ہو گا،اتوار کے روز اسلام آباد میں ایشیاء کی سیاسی جماعتوں کی انسانی سمگلنگ کے موضوع سے ہونے والی بین القوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں خطے کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہو جائیں ، خطے کو درپیش چیلنجز کاخاتمہ کسی ایک سیاسی جماعت کے بس کی بات نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مفاد عامہ کے لیے متحد ہونا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں متحد ہو کر انسانی سمگلنگ ، دہشت گردی سمیت تمام درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد ضروری ہے انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے دنیا کی تماقومو کو یکسوئی سے کام کرنا ہو گا ۔