بہاولپور ،محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی چولستان میں کارروائی غیر قانونی شکار پر پانچ افراد گرفتار

گرفتار شکاریوں کے قبضے سے دو ہرن ، تین خرگوش اور تیتر برآمد

اتوار 13 مارچ 2016 15:36

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے چولستان میں کارروائی کر کے غیر قانونی شکار پر پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار شکاریوں کے قبضے سے دو ہرن ، تین خرگوش اور تیتر برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بہاولپور کے علاقے صحرائے چولستان میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم لنگاہ کی سربراہی میں اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف آپریشن کر کے پانچ شکاریوں کو گرفتار کر لیا گرفتار شکاریوں کے قبضے سے شکار کئے ہوئے دو نایاب نسل کے ہرن سمیت تین خرگوش اور متعدد کالے اور سفید تیتر برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق گرفتار شکاریوں کے قبضے سے تین بندوقتیں اور متعدد کارتوس برآمد کئے گئے ہیں اور شکاریوں پر مقدمہ درج کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے ۔