وزارت داخلہ کا پولیس اہلکاروں کو ترقی دینیکی بجائے نئی بھرتیوں پر غور شروع ۔

ترقیوں کے منتظر 400 اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 13 مارچ 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ترقی دینے کی بجائے نئی بھرتیوں پر غور شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی نفری میں اضافہ کرنے کے لئے نئی بھرتیاں کرنے پر غور شروع کیا ہے لیکن حکومت کے اس اقدام سے وفاقی پولیس میں موجود 400 ہیڈکانسٹیبل جو مطلوبہ تعلیمی معیار کے حامل ہیں اور 2009 سے ترقیوں کے منتظر ہیں ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مذکورہ اہلکار چھ سال قبل اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے مطلوبہ کورس بھی کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ان کو ترقی دینے کے موڈ میں نہیں نظر آتی۔ انٹرمیڈیٹ کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلزنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی بھرتیوں کی بجائے انہیں ترقی دی جائے اور انہیں ملک و قوم کے لئے خدمات سر انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :