Live Updates

اظہر الدین نے عمران ہاشمی کو سب راز بتا دیئے

اتوار 13 مارچ 2016 15:45

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم”اظہر“کے ہیرو عمران ہاشمی کرکٹر اظہرالدین کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی دونوں ہی کو بہت قریب سے دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اظہر الدین کھلے دل سے اس میں عمران ہاشمی کی مدد کر رہے ہیں۔اس تمام عرصے میں اظہر نے عمران کی کرکٹ کی باقاعدہ ٹریننگ میں بھی مدد کی یہاں تک کے اپنا ایک ذاتی فوٹو البم بھی ان کے ساتھ شےئر کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ ذرائع کے مطابق عمران ہاشمی اور اظہر اور ان کی شخصیت کو پوری طرح سمجھنے کے لیے ان کی پرانی تصاویر دیکھنا چاہتے تھے۔ان کے والدین ،دوست اور ٹیم کے لوگوں کے ساتھ ان کے کیسے تعلقات تھے اور فیلڈ میں،ڈریسنگ روم میں وہ کس طرح کا برتاؤ رکھتے تھے۔عمران کی اس خواہش پر اظہر نے اپنے دل اور گھر کے دروازے انکے لیے کھول دیئے اور انھیں وہ تصاورے دکھائیں اور ایسی یادیں بانٹیں جو آج تک دنیا کی نظروں سے دور تھیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بالی ووڈ کے فلرٹ اداکار اظہر الدین کی ان یادوں کو زندہ کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :