Live Updates

بھا رتی اداکا ر عمران ہاشمی کی والدہ انتقال کر گئیں

اتوار 13 مارچ 2016 15:45

بھا رتی اداکا ر عمران ہاشمی کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ماہرہ ہاشمی طویل عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ کر رہی تھیں۔طبیعت کی خرابی کی بنا پر انھیں ممبئی کے سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انھوں نے آخری سانسیں لیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ ہاشمی نے ایک طویل اور بھرپور عمر گزاری ۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی وفات کی خبر کی تصدیق عمران ہاشمی کے چچا مکیش بھٹ نے کی۔انھوں نے مزید بتایا کے عمران ہاشمی کو جب اس سانحے کی خبر دی گئی تو وہ کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھے،خبر ملنے کو فوری بعد سارے کام چھوڑ کر وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :