"کپوراینڈ سنز" کی وجہ سے "پی کے" کو مسترد کیا، فواد خان

اتوار 13 مارچ 2016 15:48

"کپوراینڈ سنز" کی وجہ سے "پی کے" کو مسترد کیا، فواد خان

ممئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) معروف پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم “کپور اینڈ سنز” کی وجہ “پی کے” میں کام کرنے سے منع کردیا تھا۔

(جاری ہے)

فواد خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب انہیں فلم “پی کے“ کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے کام کی پیشکش کی گئی تھی تو وہ بہت پریشان ہوگئے تھے کیونکہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے لیکن بد قسمتی سے فلم “کپوراینڈ سنز” سے منسلک ہونے کے باعث انہیں “پی کے” میں کام کی پیش کش کو ٹھکرانا پڑا جس کا بہت افسوس بھی تھا۔

فواد خان کو فلم “پی کے” میں پاکستانی لڑکے کے کردارکی پیشکش کی گئی تھی جو انوشکا شرما کی محبت میں گرفتارہوجاتا ہے تاہم ان کے منع کرنے کے بعد وہ کرداربھارتی اداکارششانتھ سنگھ کو دیا گیا۔واضح رہے کہ اداکارکی نئی آنے والی فلم “کپوراینڈ سنز” رواں ماہ 18 مارچ کوسینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :