ایف آئی اے نے متحدہ قیادت پر بھارتی فنڈنگ سمیت دیگر الزامات پر تحقیقات تیزکردی

سرفراز مرچنٹ بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق (کل ) آگاہ کرینگے ، تاجر کے پاکستان آنے سے انکار پر ایف آئی اے ٹیم برطانیہ جا کر بیان ریکارڈ کریگی , سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی ساتھیوں کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سے ملاقات، ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا