چین انٹرنیشنل میری ٹائم جوڈیشل مرکز قائم کرے گا ، چیف جسٹس ژاؤ جیانگ
یہ اقدام قومی خودمختاری و سمندری حقو ق کی تحفظ کی کوشش کی تازہ ترین کڑی ہے ، ارکان اسمبلی سے خطاب
اتوار 13 مارچ 2016 15:56
بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) سپریم پیپلز کورٹ ( ایس پی سی ،عدالت عظمیٰ )کی ایک رپورٹ میں اتوار کو کہا گیا ہے کہ قومی خود مختاری اور سمندری حقوق کے تحفظ کی تازہ ترین کوشش کے سلسلے میں بین الاقوامی میری ٹائم جوڈیشل سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس ژاؤ جیانگ نے قومی قانون ساز اسمبلی کے ایک مکمل اجلاس میں ایس پی سی کی کارکردگی کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا کہ چین بھر میں عدالتیں ملک کو ”میری ٹائم پاور “ بنانے کی قومی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے کام کریں گی ۔
ژو نے قریباً 3000قانون سازوں کو بتایا کہ ہمیں چین کی قومی خودمختاری ، سمندری حقوق اور دیگر بنیادی مفادات کے لئے پر عزم تحفظ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میری ٹائم کورٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہئے اور بین الاقوامی میری ٹائم جوڈیشل مرکز قائم کرنا چاہئے ۔(جاری ہے)
چیف جسٹس کے مطابق چینی عدالتوں نے گذشتہ سال قریباً 16000میری ٹائم کیسز نمٹائے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ کیسز ہیں اس کے علاوہ ملک عالمی سطح کے حوالے سے میری ٹائم عدالتوں کی سب سے زیادہ تعداد کا حامل ہے ، اس سے قبل کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 1984ء جب اس قسم کی پہلی عدالت قائم کی گئی اور 2013ء کے درمیان تین عشروں میں چین کی میری ٹائم عدالتوں نے قریباً 225000کیسز نمٹائے جن میں 70سے زیادہ ممالک اور علاقے ملوث تھے ۔
آٹھ ہزار کے لگ بھگ بحری جہازوں جن میں 1660غیر ملکی تھے حرا ست میں لئے گئے اور اس مدت کے دوران 663نیلام کر دیئے گئے ۔ژاؤ نے کہا کہ ایک قابل قدر کیس میں چینی ماہی گیر کشتی من ژیاؤ ژاؤ 01971ملوث ہے جسے ستمبر 2014ء میں جزائر ڈیاؤ یو کے ساحل سے پرے پانامہ کے پرچم بردار ،مال بردار جہاز کے ساتھ ٹکر میں نقصان پہنچا ۔ چینی جہاز کے مالک نے یہ معاملہ جنوب مشرقی چین نے ژیا من میری ٹائم عدالت میں پہنچایا جسے مصالحت کے ذریعے نمٹا دیا گیا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ علاقے پر چینی دائرہ کار کا مظہر ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.