جنوب مغربی چین کے انتخابی فراڈ میں 33افراد کو سزائیں دی گئیں

ژی لونگ کاؤنٹی کے سابق پارٹی چیف کو سرکاری رقم خورد برد کرنے پر 20سال قید کی سزا دی گئی

اتوار 13 مارچ 2016 15:57

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) سپریم پیپلز پروکیو ریٹورٹ ( ایس پی پی ) کے بارے میں کارکردگی رپورٹ کے مطابق نان چنگ شہر میں 2011کے انتخابی فراڈ کے دوران مجرمانہ جرم پر جنوب مغربی صوبہ سچوآن میں مجموعی طورپر 35افراد کو سزائیں سنائی گئیں ۔پروکیوریٹرجنرل کاؤ جیان منگ کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں نہ تو مزید تفصیلات فراہم کی گئیں نہ ہی 35افراد کے نام اور انکے عہدے بتائے گئے اور نہ ہی متعلقہ سزاؤں کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے ،ستمبر کے اواخر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 477افراد جن میں سے زیادہ تر چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی ) کے ارکان اور عہدیدار تھے اس فراڈ کیس میں ملوث تھے جس میں 230پارٹی عہدیداروں نے مجموعی طوپر 16.72ملین ژوا ن (قریباً 2.57ملین امریکی ڈالر ) کی رشوت لی ۔

(جاری ہے)

شنہوا کی اطلاع کے مطابق 33افراد کو سی پی سی سے نکال دیا گیا اور سرکاری عہدوں سے محروم کر دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان کے کیسوں کو عدالتی اداروں کو بھیج دیا گیا۔ژی لونگ پارٹی کاؤنٹی کے سابق پارٹی چیف یانگ جیان ہوا کو مبینہ طورپر مجلس قائمہ کیلئے منتخب کرانے کی غرض سے سی پی سی نان چونگ میونسپل کمیٹی کے معتدبہ ارکان کو رشوت دینے کیلئے سرکاری فنڈ سے 800000ژوان کی رقم خورد برد کرنے پر 20سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ، نان چونگ پارٹی کے سربراہ لایو ہونگ جیانگ کو فرائض سے غفلت پر تین سال قید کی سزا دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :