چین میں 2015ء میں غیر قانونی طورپر فنڈ اکٹھے کرنے اور پی 2پی لینڈ نگ کیسوں کے معاملات نمٹائے گئے

اتوار 13 مارچ 2016 15:58

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) چین کے عدالتی نظام نے 2015میں پیر ٹو پیر ( پی 2پی ) قرضے دینے والے مجموعی طوپر 1.42ملین کیس نمٹائے ۔ یہ بات سپریم پیپلز کورٹ ( ایس پی سی ) کی ایک کارکردگی رپورٹ میں اتوار کو بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی سی کے صدر ژاؤ جیانگ کی طرف سے چین کی سالانہ پارلیمانی سیشن کو پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ کے مطابق یہ کیس 820.75بلین ژوان (126.4بلین امریکی ڈالر ) سے متعلق تھے ،تمام سطحوں پر عدالتوں نے پی 2پی لینڈنگ اور غیر قانونی طورپر فنڈ اکٹھا کرنے کے درمیان فرق کو صحیح طورپر تسلیم کیا ، غیر قانو نی طوپر فنڈ اکٹھے کرنے ، مالی فراڈ اور دیگر جرائم والے 58ہزار کیسز نمٹائے۔

ایس پی سی کی رپورٹ کے مطابق 72ہزار مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں ۔ایس پی سی نے مزید کہا کہ 2016ء میں انٹر نیٹ کی بنیاد پر مالیاتی کیسوں کے جائز ے اور مقدمہ چلانے کی رہنمائی کو مستحکم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :