قومی اسمبلی کا اجلاس (کل)پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

اتوار 13 مارچ 2016 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس (کل)پیر کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدار ت سپیکر سردار ایاز صادق کرینگے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی زیر غور لائی جائیگی۔قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو دوپہر 2بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :