چوہدری سرور کابلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت دلوانے کیلئے تحر یک چلانے کا اعلا ن

(ن) لیگ کو پنجاب میں ون مین شو کا نظام نہیں چلانے دیا جا ئیگا ‘نیب کیخلاف (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے (ن) کا اپنے ا راکین اسمبلی کوکروڑ وں کے تر قیاتی فنڈز دینا کر پشن اور خزانے پر ڈاکہ ہے ،فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دےئے جائیں

اتوار 13 مارچ 2016 16:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوارچوہدری محمدسرور نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت دلوانے کیلئے احتجاجی تحر یک چلانے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پنجاب میں ون مین شو کا نظام نہیں چلانے دیا جا ئیگا،نیب کے خلاف (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے،(ن) کا اپنے ا راکین اسمبلی کو25/25کروڑ کے تر قیاتی فنڈز دینا کر پشن اور صوبائی خزانہ پر ڈاکہ ہے،یہ فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دےئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی ٹاؤن میں آئی ٹی ایف کے زیر اہتمام پارٹی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔چوہدری سرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے کر پشن کی ہے اسی وجہ سے وہ پنجاب میں نیب کی کاروائیوں سے خوفزدہ ہو تے ہیں مگرتحر یک انصاف حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی اور ملک میں کر پشن کر نیوالے ہر شخص کا بلاتفر یق احتساب ہو نا چاہیے ورنہ کر پشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کیساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کر رہی ہے ۔پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں (ن) لیگ کو اکثر یت حاصل ہے لیکن اسکے باوجود بھی وہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیارا ت دینے کیلئے تیار نہیں ۔تحر یک انصاف اس کیلئے تحر یک چلائے گی اور بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیار ات دلوائے جائیں گے ۔