آئی سی سی ویمن ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے مقابلے منگل سے بھارت میں شروع ہونگے

ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ گروپ بی کی ٹیموں بھارت اوربنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے مابین بنگلورمیں کھیلاجائیگا

اتوار 13 مارچ 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمن ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے مقابلے کل 15مارچ سے بھارت میں شروع ہونگے ۔ویمن ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں10ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں2گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میںآ سٹریلیا ویمن،آئرلینڈ ویمن،نیوزی لینڈ ویمن،جنوبی افریقہ ویمن،سری لنکا ویمن کی ٹیمیں اورگروپ بی میں پاکستان ویمن،انگلینڈ ویمن،بھارت ویمن،بنگلہ دیش ویمن اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ15مارچ کوگروپ بی کی ٹیموں بھارت اوربنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے مابین بنگلورمیں کھیلاجائے گا ۔قومی ویمن ٹیم اپناپہلامیچ16مارچ کوویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیم کے خلاف چنائی میں کھیلے گی۔ایونٹ میں مجموعی طورپر10ٹیموں کے مابین23میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے20گروپس میچز،2سیمی فائنل اورفائنل شامل ہے۔3اپریل کوکھیلے گئے فائنل میچ کی فاتح ٹیم ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی فاتح ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :