ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پانچ ایونتس میں کوئی بھی ٹیم دومرتبہ ورلڈکپ جیتنے کااعزازحاصل نہیں کرسکی

اتوار 13 مارچ 2016 16:09

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پانچ ایونتس میں کوئی بھی ٹیم دومرتبہ ورلڈکپ جیتنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) چھٹاآئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھارت میں کھیلاجارہاہے ،اس سے قبل کھیلے گئے5ورلڈکپ مقابلوں میں کوئی بھی ٹیم دومرتبہ ورلڈکپ جیتنے کااعزازحاصل نہیں کرسکی۔پہلاٹی ٹونٹی ورلڈکپ2007ء جنوبی افریقہ میں کھیلاگیاجوبھارت نے جیتاجبکہ پاکستان رنراپ رہا۔

(جاری ہے)

دوسراورلڈکپ2009ء میں انگلینڈمیں کھیلاگیاجوپاکستان نے جیتااور سری لنکارنزاپ رہا۔

تیسراورلڈکپ2010ء میں ویسٹ انڈیزمیں کھیلاگیاجوانگلینڈنے جیتااورآسٹریلیارنراپ رہا۔چوتھاورلڈکپ2012ء میں سری لنکامیں کھیلاگیاجوویسٹ انڈیزنے کھیلااورسری لنکارنراپ رہا۔پانچواں ورلڈکپ2014ء میں بنگلہ دیش میں کھیلاگیاجوسری لنکانے جیتااوربھارت رنراپ رہا۔اب دیکھایہ ہے کہ چھٹاورلڈکپ کونسی ٹیم جیتتی ہے۔

متعلقہ عنوان :