سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبہ پر مسیحی ملازمین کے لیے ایسٹر الاؤنس کی منظوری

اتوار 13 مارچ 2016 16:13

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے مطالبہ پر سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کیلئے ایسٹرکے موقع پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطورر عید الاؤنس دینے کی سی ڈی اے انتظامیہ نے منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسیحی برادری نے سی ڈی اے مزدوریونین کے مرکزی یونین آفس میں جمع ہو کرجنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :