پاکستان اور رومانیہ کی دستکاریوں کو دونوں ملکو ں میں فروغ دیا جائے گا، خورشید برلاس

پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر خورشید برلاس کی وفد کے ہمراہ رومانیہ کے سفیر سے ملاقات

اتوار 13 مارچ 2016 16:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر خورشید برلاس نے اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ رومانیہ کے سفیر سے ملاقات کی اور انہیں ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے اگلے ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ہینڈی کرافٹ کانفرنس میں رومانیہ کے دستکاریوں سے متعلق اداروں کی شرکت کی دعوت دی۔

خورشید برلاس نے کہاکہ عالمی تجارتی تعاون میں اضافے سے مختلف ممالک کی ثقافتی اقدارکو متعارف کرانے کے مواقع میسر آتے ہیں اور اس نوعیت کی نمائشوں سے پاکستانی دستکاریوں کومختلف ممالک تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے جس کا فائدہ پاکستانی آرٹسٹوں کو ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ رومانیہ میں اس ہینڈ ی کرافٹ موجود ہیں جنہیں پاکستان میں مارکیٹ کیا جا سکتا ہے اسی طرح پاکستانی مصنوعات کو رومانیہ میں متعارف کرانے سے دستکاروں کے لئے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید برلاس نے کہا کہ پاکستان میں تیاری کی جانے والے دستکاریوں کا معیار مزید بہتر بنانے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے جا رہے ہی۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستان میں دستکاریوں کے فروغ کے لئے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی آرٹسٹ اور دستکاراعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کے فن اور کام کو رومانیہ میں بھی عام کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :