انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کا پشاور میں ٹینس کا کھوج شروع۔۔فرنٹیئر کالج میں ٹینس کو ر ٹ کا قیام

شہر کے تعلیمی اداروں کے ڈرے اور سہمے ہوئے بچوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر طاہر

اتوار 13 مارچ 2016 16:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) دنیائے سکواش پر 37سال تک حکمرانی کے بعد انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے پشاور میں خواتین ٹینس کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے کھوج شروع کرتے ہوئے فرنٹیئر وومن کالج میں ٹینس کو ر ٹ کا قیام عمل میں لایا،ٹینس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر کے تعلیمی اداروں کے ڈرے اور سہمے ہوئے بچوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،فرینٹئر وومن کالج پشاور میں انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے (جونیئر ٹینس انیشیٹیو)پروگرام کے تحت ٹینس کوٹ لگایا گیا، جس کا افتتاح ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر اور جنرل سیکرٹری عمر آیاز خلیل نے کیا،اس موقع پر ایسوی ایشن کے سینئر نائب صدر اور چیف ایگزیکٹو ٹیسکوذکاء اللہ گنڈا پو ر،مس رحم بی بی ،مس نجمہ ،ٹینس کوچ رومان گل ،اسرار اللہ ،عرفان اللہ اور نعمان خان موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹینس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرڈاکٹر طاہر نے کہاکہ خیبر پختون خوا سکواش کی طرح ٹینس کی نر سری ہے پاکستان میں ٹاپ لیول پر کھیلنے والے کھلاڑیوں میں اکثریت کا تعلق پشاور سے ہے ،حمزہ رومان ،ثاقب عمر ، عاقب عمر ،برکت اللہ اور محمد شعیب نہ صرف پاکستان کی رینکنگ میں نمبر ون ہیں بلکہ ملک کے بڑے اداروں میں ٹینس کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :