پوپ فرانسس نازی حراستی مرکز آوٴشوِٹس کا دورہ کریں گے

اتوار 13 مارچ 2016 16:16

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نازی جرمن دور کے بدنامِ زمانہ اذیتی مرکز آوٴشوِٹس کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پوپ جولائی میں اپنے دورہ پولینڈ کے موقع پر ماضی کے اس نازی اذیتی مرکز بھی جائیں گے۔ جنوبی پولینڈ میں واقع اس اذیتی مرکز لاکھوں انسانوں کا ہلاک کیا گیا تھا۔ اس سے قبل پوپ جان پال نے سن 1979 جب کے پوپ بینیڈکٹ نے سن 2006 میں اس مرکز کا دورہ کیا تھا۔