مسلم لیگ(ن) عوامی خدمات کو مشنری جذبے کے ساتھ سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،چوہدری ریاض الحق جج
اتوار 13 مارچ 2016 16:34
اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی خدمات کو مشنری جذبے کے ساتھ سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور میں نے اپنی سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے اوکاڑہ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کر دیا ہے۔
جس کا پہلا ثبوت یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہے جبکہ وعدوں کے مطابق مرحلہ وار دیگر ضلعی ترقیاتی کاموں کو حکومت کے بھرپور تعاون سے عملی جامہ پہنانا ہے جس سے روز گار کے موا قع ملیں گے اوراوکاڑہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ میں نے اوکاڑہ ایم این اے سیکریٹریٹ پرعوامی خدمت کیلئے سوئی گیس، واپڈا، ایجوکیشن، صحت، بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف کاؤنٹرز قائم کروائے جہاں معاشرے کے پسے ہوئے افراد جن میں بوڑھے خواتین و حضرات جو ماضی میں سرکاری دفاترز جن میں نادرا، واپڈا، سوئی گیس اور دیگر محکموں میں چکر لگاکر ناکام لوٹتے تھے ان کی آسانی کیلئے ہمارا عملہ نہایت خوش اسلوبی سے پیش آتے ہوئے ان کی مسائل پر مبنی درخواستوں ، بلوں وغیرہ کی درستگی اوران کی شکایات کے ازالے کیلئے انھیں خودچوبیس گھنٹوں کے اندر عملدراآمد کروا کر سرکاری دفاتر پر ٹائم ضائع کرنے سے بچاتا ہے اس کے علاوہ ڈور سٹیپ پر فلاحی کاموں کو ترجیح دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.