مسلم لیگ(ن) عوامی خدمات کو مشنری جذبے کے ساتھ سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،چوہدری ریاض الحق جج

اتوار 13 مارچ 2016 16:34

اوکاڑہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی خدمات کو مشنری جذبے کے ساتھ سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور میں نے اپنی سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے اوکاڑہ کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر کر دیا ہے۔

جس کا پہلا ثبوت یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہے جبکہ وعدوں کے مطابق مرحلہ وار دیگر ضلعی ترقیاتی کاموں کو حکومت کے بھرپور تعاون سے عملی جامہ پہنانا ہے جس سے روز گار کے موا قع ملیں گے اوراوکاڑہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ میں نے اوکاڑہ ایم این اے سیکریٹریٹ پرعوامی خدمت کیلئے سوئی گیس، واپڈا، ایجوکیشن، صحت، بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف کاؤنٹرز قائم کروائے جہاں معاشرے کے پسے ہوئے افراد جن میں بوڑھے خواتین و حضرات جو ماضی میں سرکاری دفاترز جن میں نادرا، واپڈا، سوئی گیس اور دیگر محکموں میں چکر لگاکر ناکام لوٹتے تھے ان کی آسانی کیلئے ہمارا عملہ نہایت خوش اسلوبی سے پیش آتے ہوئے ان کی مسائل پر مبنی درخواستوں ، بلوں وغیرہ کی درستگی اوران کی شکایات کے ازالے کیلئے انھیں خودچوبیس گھنٹوں کے اندر عملدراآمد کروا کر سرکاری دفاتر پر ٹائم ضائع کرنے سے بچاتا ہے اس کے علاوہ ڈور سٹیپ پر فلاحی کاموں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت سے ہمیں آج پاکستان کو جو مقام ملا ہے اس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی ہو رہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی کا رکر دگی شاندار ہے اسی کا ر کردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی حکومت مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی ۔