عراق میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں
اتوار 13 مارچ 2016 16:35
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) عراق کے سرحدی محافظوں نے مغربی عراق میں واقع صوبے الانبار کی سرحدی چوکی پر داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔داعش دہشت گردوں نے صوبے الانبار میں مکرالنوام کی سرحدی چوکی پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز نے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے شمال مغرب میں واقع علاقے السفیر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔(جاری ہے)
اس علاقے کی آزادی کے بعد ہزاروں محصورعراقیوں کو دہشت گردوں سے نجات مل گئی ہے۔السفیر کے علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف کاروں میں نصب کئی بم بھی ناکارہ بنا دیئے۔ ادھر عراقی عوامی رضاکاروں نے صوبے صلاح الدین میں الدجیل اور علاس نامی تیل کے کنووٴں پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ایک اور خبر کے مطابق ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم، صوبے کرکوک کے علاقے تازہ پہنچ گئی ہے جہاں اس نے داعش دہشت گرد گروہ کے کیمیائی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کا علاج و معالجہ شروع کر دیا جبکہ بری طرح سے متاثر ہونے والے افراد کو معالجے کے لئے تہران منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.