ایران اور نیوزی لینڈ کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

اتوار 13 مارچ 2016 16:35

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) سلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز ولنگٹن میں نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مورے مک کلی سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، ایشیاء اور بحرالکاہل کے مختلف ملکوں کے جاری اپنے دورے میں نیوزیلینڈ کے دارالحکومت ولینگٹن پہنچے ہیں۔اس سے قبل انھوں نے انڈونیشیاء، سنگاپور، برونئی اور تھائی لینڈ کے اپنے دورے میں ان ملکوں کے حکام سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی۔محمد جواد ظریف، نیوزیلینڈ کے بعد آسٹریلیا کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :