محکمہ صحت کے اعلیٰ افسروں کا ٹیکے لگانے کیلئے محفوظ مراکز بنانیکا مطالبہ

اتوار 13 مارچ 2016 16:37

ٹورنٹو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ٹورنٹوشہر کے صحت کے اعلیٰ افسروں نے ٹیکے لگانے کے لئے ایسے مراکز کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جن کی نگرانی بھی کی جائے۔ محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ڈیوڈ میکیون پیر کے روز سٹی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ ٹیکے لگانے کے کم از کم تین سے پانچ ایسے مراکز قائم کئے جائیں جہاں ضرورت سے زیادہ دوا کے استعمال کے نتیجہ میں ہونے والی اموات کا قلع قمع کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ابھی تک ان مراکز کے مقامات کا تعینن نہیں کیا گیا تاہم یقین کیا جاتا ہے کہ رپورٹ میں ان مراکز کو پہلے سے موجود صحت کے مراکز میں قائم کرنے کے لئے کہا جائے گا، جو پہلے ہی نشہ کے عادی لوگوں کو خدمات بہم پہنچا رہے ہیں۔ ٹورانٹو کی پبلک ہیلتھ ویب سائیٹ میں گر یٹر ٹورانٹو ایریا میں 41 ایسے مراکز کی نشان دہی کی ہے جہاں ٹیکہ لگانے کے لئے سوئیوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ وارڈ 20 کے کونسلر جو کریسی ڈرگ سڑیٹیجی کے سربراہ ہیں نے کہا کہ اس کام میں پہلے ہی بہت تاخیر ہو چکی ہے۔