کراچی کے مسئلے کو موثر اور معیاری انتظامی ڈھانچے کے قیام سے ختم کیا جا سکتا ہے۔مسعود ملک
اتوار 13 مارچ 2016 16:42
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کوموثر انتظامی ڈھانچے کے قیام سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مسعود ملک نے کہا کہ مختلف قومی مسائل پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے جن میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اور نیشنل ایکشن پلان شامل ہیں۔
اور انہیں کراچی کے مسائل کے خاتمہ پر بھی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ اچھی گورننس سے باآسانی حل کیا جا سکتا ہے جبکہ سیاسی انتظامی اور دیگر مسائل بھی گورننس کی بہتری کے ساتھ خودبخود ختم ہو جائیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے وضاحت کی کہ شہر میں جب انتظامی طور پر مربوط لائحہ عمل طے کر لیا جائیگا تو جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ بھی ہو جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ ، پولیس اور انتظامیہ کو شہر کی بہتری کیلئے آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے ۔ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلاف جمہوری عمل ہے اور ایم کیو ایم اس عمل سے گزر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تنازعات اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب سہولیات کی فراہمی نہ ہونے اور دیگر تنازعات جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایسی پارٹی تھی جس نے سٹیٹس کو کے خلاف آواز بلند کی لیکن وہ ایک لمبے عرصے تک اس کا حصہ بھی رہی اور اسطرح کے تضاد سے پارٹی کے ورکر متاثر ہوتے ہیں ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے بارے میں وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلہ کی سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی جس کا کریڈٹ انکو دینا چاہئے۔ مسعود ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مسئلہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ نظر آ رہا ہے اور اس حوالے سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ پارٹی پر بھارت کے ساتھ رابطوں کا الزام لگایا جا رہا ہے جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا بھارت میں اسطرح کے الزامات کے بعدکسی بھی پارٹی کا وجود ناممکن ہے ۔ مسعود ملک کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال صرف پہلا شخص نہیں ہے جس نے یہ الزام عائد کیا ہے لیکن اسطرح کے الزامات پہلے بھی مختلف حوالوں سے لگائے جاتے رہے ہیں۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت کسی مخصوص پارٹی کے خلاف نہیں ہے تاہم یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارٹی کے اندر سے لگائے جانے والے الزامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے ۔ایم ڈی اے پی پی نے کہا کہا ہر پاکستانی اس بات پر متفق ہے کہ کراچی کے عوام کو مکمل آزادی ہونی چاہئے اور وہ اپنی خواہش کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے ووٹ کاحق استعمال کر سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں صورتحال کی بہتری کیلئے تمام شراکتداروں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اخوند زادہ چٹان نے کہا کہ سیاسی تبدیلی ایک مستقل عمل ہے اور اگر کسی پارٹی کے اندر کوئی شخص تبدیلی کی ضرورت محسوس کرتا ہے تو یہ ایک مثبت تاثر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومتوں کے دور میں ہمیشہ کراچی کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کئے گئے تاہم بہتری ایک رات میں نہیں آسکتی اور یہ ایک جمہوری اور مسلسل عمل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.