الیکشن کمیشن کا 15مارچ کوپی ایس 59بدین کے 37پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

اتوار 13 مارچ 2016 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے 15مارچ کوپی ایس 59بدین کے 37پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انتخابات کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے 14تا16مارچ کے دوران انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سندھ کے صوبائی محکمہ داخلہ اور صوبائی حکومت سے قریبی رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ضمنی انتخابات 37پولنگ اسٹیشنز پر منعقد ہونگے ۔