بارشوں کے بعد چنے کی فصل پر کیڑوں کا حملہ بڑھ جاتا ہے ،محکمہ زراعت

اتوار 13 مارچ 2016 16:48

راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں چنے کا تقریباً 92 فیصد زیر کاشت رقبہ بارانی علاقوں میں واقع ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چنے میں حیاتین اور پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ پھلی دار فصل ہونے کی وجہ سے یہ ہوا سے نائٹروجن حاصل کر کے اسے زمین میں داخل کرتا ہے جس سے زمین کی زرخیزی بحال رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق بارشوں کے دوران اور بعد میں چنے کی فصل پر لشکری سنڈی، ٹاڈ کی سنڈی اور سست تیلہ کا حملہ بڑھ جاتا ہے۔ لشکری سنڈیاں پودوں کو ٹنڈ منڈ کر دیتی ہیں اور ایک کھیت سے دوسرے کھیت کی طرف یلغار کرتی ہیں۔ ان کے حملہ کو روکنے کیلئے حملہ شدہ کھیتوں کے گرد کھائیاں کھودیں اور ان کھائیوں میں زہر پاشی کریں یا پانی لگا کر مٹی کا تیل ڈال دیں تاکہ سنڈیاں دوسرے کھیتوں کی طرف منتقل نہ ہوں، زمین میں چھپے ہوئے کویوں کو تلف کریں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :