ضلع بھر میں سرکاری و نجی خطرناک عمارتوں کی سکروٹنی میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی، ڈی سی او رحیم یار خان

اتوار 13 مارچ 2016 16:50

رحیم یار خان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سرکاری و نجی خطرناک عمارتوں کی سکروٹنی میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی اور سرکاری عمارتوں کو حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق فوری طور پرخالی کرالیا گیا ہے جبکہ جزوی طور پر متاثرہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق خطرناک عمارتوں کی سکروٹنی کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ان کا تفصیلی ڈیٹا تصاویر کے ہمراہ پی ٹی ایم اے کو فراہم کیا جائے، مقامی سطح پرخطر ناک سرکاری عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ جزوی متاثرہ عمارتوں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے،جن میں سے45مکمل اور 105پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کر کے مالکان کوآگاہ کر دیا گیا ہے اور نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ اگرانہیں فوری خالی یا مرمت نہ کرایا تو مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ اب تک ضلع بھر میں 7 مقدمات درج بھی کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :