اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی صدارتی کونسل کی حریف قوتوں سے تصفیہ کرانے کیلئے بین الاقوامی برادری سے اپیل

اتوار 13 مارچ 2016 16:54

تیونیسیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) تیونس میں قائم اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی صدارتی کونسل نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ لیبیا میں حریف قوتوں سے تصفیہ کرا دیں ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ مہینے کونسل نے ایک اتحادی حکومت نامزد کی تھی لیکن کابینہ کی منظوری تاخیر کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ ایچ او آر کے اراکین کی اکثریت نے حکومت کی حمایت والی دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں اور پولیٹیکل ڈائیلاگ ٹیم نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی کونسل کو صدر قذافی کے بعد سے لیبیا میں خانہ جنگی کی صورت حال ختم کرنے کے لیے حکومت سازی کے لیے راہ ہموار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔تاہم تیونس میں قائم کونسل کو دونوں حکومتوں کے سخت گیر ایوان نمائندگان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :