شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے لگائے جانے والے سائبر حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا

اتوار 13 مارچ 2016 16:54

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے لگائے جانے والے سائبر حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کے زیر انتظام ایک اخبار نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ یہ الزامات نگرانی کی متنازعہ قانون سازی کے لیے حمایت حاصل کے مقصد سے لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریاکی نیشنل انٹیلیجنس سروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے ایجنٹس نے جنوبی کوریا کے اہم سرکاری اہلکاروں کے اسمارٹ ٹیلی فون ہیک کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :