امریکی صدر باراک اوباما اپریل میں برطانیہ کا دورہ کریں گے

اتوار 13 مارچ 2016 16:54

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما اپریل میں برطانیہ کا دورہ کریں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ اس بات کا امکا ن ہے کہ اوباما اس دورے میں برطانوی عوام پر زور ڈالیں گے کہ وہ یورپی یونین کی رکنیت سے اخراج کا فیصلہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

صدر اوباما اپریل میں جرمنی میں ہونے والی ایک نمائش میں شرکت کریں گے اور امکان ہے کہ اسی موقع پر وہ لندن بھی جائیں گے۔ تاحال وائٹ ہاوٴس یابرطانوی حکام کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

متعلقہ عنوان :