پاکستان سمیت دنیا بھر میں حقوق صارفین کا عالمی دن( منگل) منایاجائیگا

اتوار 13 مارچ 2016 16:58

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں حقوق صارفین کا عالمی دن منگل کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا۔ پاکستان میں اس بار منائے جانے والے مذکورہ دن کا عنوان" ہماری رقم ہمارے حقوق" ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں صارفین کو انکے حقوق کے بار ے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی تحفظ صارفین کونسل کے زیر اہتما م منعقدہ سیمینارز کے دوران پنجاب تحفظ صارف ایکٹ کے اطلاق ، صارفین کو ان کے حقوق کی فراہمی ، صوبائی تحفظ صارفین کونسل ، ضلعی عدالتوں اور کونسلز کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر عوام الناس کوصارف عدالت میں دعوے دائر کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہی فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :