چینی فوجی کنٹرول لائن پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے پہنچ گئے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 13 مارچ 2016 17:04

چینی فوجی کنٹرول لائن پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے پہنچ گئے،بھارتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی پیپلزلبریشن آرمی(پی ایل اے) کے اہلکار لائن آف کنٹرول پر پہنچ چکے ہیں جس سے بھارتی سیکیورٹی حکام کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے نوگام سیکٹر کے مخالف اگلے مورچوں پر پیپلزلبریشن آرمی کے سینئر اہلکاروں کی موجودگی کو دیکھا گیاہے اور پاکستانی فوج کے افسران کے درمیان ہونے والے مواصلاتی رابطوں سے معلوم ہواہے کہ پیپلزلبریشن آرمی کے اہلکار کنٹرول لائن پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے پہنچے ہیں۔

بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ پی ایل اے اہلکاروں کو اس سے قبل2015میں تنگدار سیکٹر میں دیکھا گیا تھا،جہاں چینی حکومت کی ملکیتی کمپنی جہلم نیلم ہائیڈرل پاورپراجیکٹ پر کام کررہی تھی۔بھارتی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی افسروں کے مواصلاتی رابطے سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ پی ایل اے کے اہلکار آزادکشمیر میں لیپا ویلی میں شاہراہ قراقرم تک پہنچے کے لیے ایک متبادل راستے کے طورپر سرنگوں کی کھدائی بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :