حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یارکا افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہونے کا اعلان

اتوار 13 مارچ 2016 17:06

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یارنے افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اسلامی ملک میں امن چاہتی ہے اس لئے ہم افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق حزب اسلامی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اس لیے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں حزب اسلامی نے اپنے دو لیڈروں کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے طالبان رہنماؤں پر پابندیاں لگا کر دوہرا معیاراختیارکیا ہے کیونکہ ایک طرف وہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل شروع کروارہے ہیں اوردوسری طرف ہمارے رہنماؤں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز حزب اسلامی کے دو رہنماؤں کے نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :