عراق میں داعش کے کیمیائی حملے میں 3 سالہ بچی ہلاک، 600 افراد زخمی
مسٹرڈ گیس کا مشتبہ حملہ جو تین سالہ بچی کی ہلاکت کا سبب بنا سزا سے نہیں بچ سکے گا،عراقی وزیراعظم
اتوار 13 مارچ 2016 17:06
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) عرا ق کے شمالی شہر کرکوک کے قریب دو کیمیائی حملوں میں 3 سالہ بچی ہلاک اور 600افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں حکام نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ نے داعش نے شمالی شہر کرکوک کے قریب دو کیمیائی حملے کیے جو ایک تین سالہ بچی کی ہلاکت اور 600 افراد کے زخمی ہونے کا باعث بنے۔
سکیورٹی اور اسپتال کے حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ہفتہ کو تازہ نامی قصبے پر کیا گیا جہاں تین روز پہلے بھی راکٹوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ان حملوں پر داعش کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسٹرڈ گیس کا مشتبہ حملہ جو ایک تین سالہ بچی کی ہلاکت کا سبب بنا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.