ڈگری کیس ،سمیرا ملک نے سپریم کورٹ میں اپنی ریویو پٹیشن پر عمر اسلم کے اعتراضات کا جوا ب داخل کر دیا

اتوار 13 مارچ 2016 17:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سابق وفاقی وزیرسمیرا ملک نے سپریم کورٹ میں اپنی ریویو پٹیشن پر عمر اسلم کے اعتراضات کا جوا ب داخل کر دیا سمیراملک جنہوں نے عمر اسلم کو خوشاب NA-69سے تین دفعہ شکست دی نے اپنے جواب میں استدعا کی کہ پنجاب یونیورسٹی اور الیکشن ٹریبونل لاہور ہائی کورٹ نے آرٹیکل 84، قانون ِ شہادت 1984، کے مطابق معائنہ کے بعد میری ڈگری کو صحیح قرار دیا جبکہ سپریم کورٹ نے صرف میرے دو شناختی کارڈ وں سے معائنہ کرکے مجھے تاحیات الیکشن کیلئے نااہل کر دیا ۔

موجودہ قابل احترام سپریم کور ٹ کے لارجر بنچ نے اس ابہام کو دور کرنے کیلئے انصاف کے پیمانے پر فیصلہ کیا کہ میرے تمام یونیورسٹی فوٹو ریکارڈ ز بشمول نادرا ریکارڈ کا فارنزک لیباٹری سے جائزہ لیکر رپورٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مورخہ 16-02-2016کو قابل احترام سپریم کورٹ نے فارنزک لیباٹری کی رپورٹ کو واضح کر دیا کہ میں نے خود پنجاب یونیورسٹی میں بی ۔ اے کا امتحان پاس کیا ہے اور کسی قسم کی Impersonationنہیں ہوئی ۔

عمر اسلم کا رپورٹ ماننے سے انکار کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ کیونکہ عدالت عالیہ نے تین مختلف فیصلوں کے ابہام کو دور کرنے کیلئے عمر اسلم کے وکیل کی رضامندی سے رپورٹ حاصل کی ہے اور یہ لیبارٹری نہ صرف پاکستان میں سب سے معیاری ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کا نام ہے اور قابل ترین سائنسدان کام کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :