صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف نیب کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئیں‘ ذرائع

اتوار 13 مارچ 2016 17:11

صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف نیب کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کیخلاف نیب کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، حاصل کئے جانے والے ریکارڈ کے ثبوتوں پر نیب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے گزشتہ سال ستمبر سے صوبائی وزیر رانا مشہود کیخلاف ویڈیو سکینڈل اوریوتھ فیسٹول میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہیں جو آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق حاصل کئے جانے والے ریکارڈ کے ثبوتوں پر آئندہ ماہ کے آخر تک تحقیقات کو حتمی شکل دیدی جائے گی جس کے بعد رانا مشہود کو گرفتار کرنے کی بجائے عدالت میں ریفرنس دائر کر کے وارنٹ حاصل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے حال ہی میں گلشن راوی میں کمرشل پلاٹس کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے بھی رانا مشہود کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :